ناقص بادام ملک کی فروختگی پر جوس سنٹرکے خلاف کارروائی

حیدرآباد۔/23 مارچ، ( سیاست نیوز) ناقص بادام ملک فروخت کرنے والے ایک جوس سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے بلدی عہدیداروں نے اسے بند کردیا۔ اطلاعات کے مطابق بلدی عہدیداروں نے ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک جوس سنٹر پر دھاوا کیا جہاں گندے پانی کی ملاوٹ کے ذریعہ بادام ملک فروخت کیا جارہا تھا۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلدی عہدیداروں نے اس جوس سنٹر کے نمونے حاصل کرلئے اور فوری طور پر 5 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ موسم گرما کے پیش نظر اس طرح کے جوس سنٹرز شہر کی ہر بڑی سڑک اور عوامی مقامات پر موجود ہیں۔ بلدیہ اور پولیس عہدیداروں کو چاہیئے کہ عوامی صحت کیلئے خطرناک ایسے کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کریں۔