ناقابل شکست ٹائی سن فیوری باکسنگ سے سبکدوش

لندن۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )برطانیہ کے مشہور باکسر ٹائی سن لیوک فیوری نے عالمی باکسنگ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔28 سالہ ٹائی سن فیوری نے ٹویٹر پر باکسنگ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا جبکہ دو ہفتے قبل انھوں نے روس کے ولادی میرکلٹشوکو کے خلاف دوسری مرتبہ اپنے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل میچ کے دوبارہ انعقاد سے انکار کیا تھا۔ٹائی سن فیوری کی باکسنگ سے علیحدگی کی اصل وجہ ‘طبی لحاظ سے ان فٹ’ قرار دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ٹائی سن فیوری کو برطانیہ کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی مثبت ٹسٹ کے باعث سزا بھی دے چکی تھی جبکہ انھوں نے ان تازہ خبروں کو مسترد بھی نہیں کیا تھا۔مشہور باکسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے جتنے بھی مقابلے کئے ان میں باکسنگ ایک مایوس کن حصہ تھا، ان تمام خامیوں کے باوجود میں عظیم ترین ہوں اور میں نے کنارہ کشی بھی اختیار کرلی ہے۔ناقابل شکست رہنے والے ٹائی سن فیوری نے 25 مقابلوں میں حصہ لیا اور تمام میچوں میں فاتح رہے جس میں سے 18 فتوحات ناک آؤٹ کے ذریعہ حاصل کیں۔29 نومبر 2015 کو جرمنی میں منعقدہ مقابلے میں فیوری نے کلٹشوکو شکست دے کر ڈبلیو بی اے، ڈبلیو بی اور اور آئی بی ایف خطاب حاصل کیا تھا۔