نافرمانی کی سزاء

ایک دفعہ کا ذکر ہے۔ ایک شیر نے اپنے بچوں سے کہا کہ وہ انسان کے قریب نہ جائیں کیونکہ انسان بہت عقلمند اور بہادر ہے لیکن شیر کے ایک بچے نے دل میں سوچا کہ وہ انسان سے ضرور ملاقات کرے گا۔ ایک دن شیر کے بچے نے گیدڑ سے پوچھا کہ تم نے انسان کو دیکھا ہے؟ گیدڑ نے کہا کہ انسان کے چکر میں کبھی نہ پڑنا کیونکہ وہ بہت ظالم اور چالاک ہے۔ وہ آپ کو ختم بھی کر سکتا ہے لیکن اس کے دل میں انسان سے ملنے کا شوق شدت کے ساتھ پیدا ہوگیا۔ ایک دن شیر نے ہرن سے کہا کہ تم میری ملاقات انسان سے کروا دو۔ ہرن نے بھی شیر کو منع کیا کہ وہ انسان سے نہ ملے لیکن شیر اپنی ضد میں اڑا ہوا تھا۔ آخر ہرن نے کہا کہ میں آپ کو دور سے انسان دکھادوں گی۔ شیر راضی ہوگیا۔ پھر شیر ہرن کے ساتھ جنگل کے آخری کنارے پر آیا تو ایک لکڑہارا لکڑیاں کاٹ رہا تھا۔ ہرن نے کہا وہ سامنے انسان ہے۔ اب آپ جانے اور آپ کا کام۔ شیر نے کہا کہ یہ انسان ہے

جس سے تم سب جانور ڈرتے ہو۔ وہ لکڑہارے کے پاس آیا اور کہا کہ تم میرے ساتھ کشتی لڑوگے ؟ لکڑہارے نے کہا ہاں لیکن اس وقت میں کام کررہا ہوں کل آنا، شیر نے کہا نہیں آج ہی لڑائی ہوگی۔ لکڑہارے نے کہا ٹھیک ہے پھر یہ لکڑیاں میں اپنی بیوی کو دے آؤں لیکن تم بھاگ نہ جانا؟ شیر نے کہا نہیں میں نہیں بھاگوں گا۔ لکڑہارے نے کہا مجھے تم پر اعتبار نہیں اس لئے میں تم کو اس درخت کے ساتھ باندھ کر جاؤں گا۔ شیر نے کہا ٹھیک ہے لکڑہارے نے شیر کو درخت کے ساتھ باندھا اور پھر اچھی طرح مارا کہ شیر لہولہان ہوگیا اور پھر وہ بھاگ گیا۔ جب شیر کا بچہ اپنے باپ کے پاس آیا اور سارا قصہ سنایا تو اس باپ نے کہا کہ انسان بہت بہادر اور چالاک ہے۔

انطالیہ
بچو! یہ خوبصورت شہر جنوب مغربی ترکی میں بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ہے ۔ یہ آبادی کے لحاظ سے ترکی کا آٹھواں بڑا شہر ہے ۔ جس کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے ۔ اسے ترکی کا سیاحتی دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے ۔ انطالیہ کا مرکزی علاقہ Kaleiciکہلاتا ہے ۔ جو سلطنت عثمانیہ کے دور کی تاریخی عمارتوں کی وجہ سے سیاحوں کیلئے بے حد کشش کا حامل ہے ۔ اگرچہ اب یہاں ہوٹلز ، ریستورانوں ، اور شاپنگ سنٹرز کی جدید طرز کی عمارتیں بھی بن گئی ہیں لیکن اس کے باوجود اس علاقے کی تاریخی حیثیت کو بڑی حد تک برقرار رکھا گیا ہے ۔

جمہوریت اسکوائر میں اوپن ایر نمائش لگتی ہیں اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوتے ہیں ۔ اس شہر میں عثمانی کے علاوہ سلجوقی ، بازنطینی اور رومن دور کا تحیراتی ورثہ بھی موجود ہے ۔ جسے دیکھنے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں ۔ گذشتہ سال یہاں بیرون ملک سے سانے والے سیاحوں کی تعداد 92 لاکھ تھی ۔ انطالیہ میں میوزک اور فلموں کے حوالے سے کئی اہم فیسٹیول منعقد ہوتے ہیں جبکہ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے بھی اس شہر کی اہم خصوصیت ہے ۔