کریم نگر۔/13مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ای او کے لنگیا پر قواعد کی خلاف ورزی اور بدعنوانیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے ڈی ٹی ایف ضلع شاخ نے لوک آیوکت میں درخواست داخل کی ہے۔ ورنگل آر جے ڈی کی مرتب کردہ رپورٹ کی روشنی میں ڈی ای او کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی نہ کئے جانے پر دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی ٹی ایف ضلع صدر کونڈہ چندرا مولی نے یہ بات بتائی۔ ڈی ای او کے لنگیا پر لگائے گئے الزامات میں ٹیچرس ریگولرائزیشن میں تاخیر، لاپرواہی، درخواست اور یادداشتوں کا غائب کردیا جانا وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی ای او پر اس بات کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسکول کے سرکاری فنڈس بدعنوانی میں ملوث غیر مجاز افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی نہ کرتے ہوئے بدعنوان ملازمین کی ہمت افزائی کی جارہی ہے۔ سرکاری ٹیچرس میں ایس اے ترقی کیلئے ضابطہ 30،70 کی خلاف ورزی وغیرہپ جملہ پندرہ شکایات حکومت کو روانہ کی گئی تھیں۔ گزشتہ 15اکٹوبر کو ورنگل آر جی ڈی بالیا نے اس کی تحقیقات کی تھی اور پندرہ شکایات میں سے 14 شکایتوں کو صحیح قرار دیا تھا اور انہیں قصور وار ٹہرایا تھا۔ اس سلسلہ میں کمشنر محکمہ تعلیم کو تحقیقاتی رپورٹ بھیج دی گئی تھی۔ اس کے بعد بھی ڈی ای او کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔۔ اس سلسلہ میں ڈی ٹی ایف کے زیر قیادت حیدرآباد میں سی اینڈ ڈی ای وی دفتر کے روبرو پکٹنگ کی گئی تھی، کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر لوک آیوکت میں ڈی ای او کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔