ناشتہ ضرور کریں

اکثر خواتین دوپہر میں اپنے آپ کو تھکا ہوا محسوس کرتی ہیںاور اس کی وجہ یہ کہ صبح ناشتہ اس لئے نہیں کرتیں کہ دوپہر کا کھانا ڈٹ کر کھالیں گی ۔
اگر آپ کھانا وقت پر نہیں کھائیں گی تو یہ آپ کی صحت پر اثرانداز ہوگا اور آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کریں گی ۔ ایسا نہ ہو کہ ناشتہ نہ کریں اور دوپہر کے کھانے سے بھی پرہیز کریں ۔ یہ آپ کیلئے بہت نقصاندہ ثابت  ہوسکتا ہے ۔ ان امور پر عمل آوری سے آپ بہتر اور ثمر آور نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔ دن میں آپ جتنی تروتازہ ہوںگی اتنے ہی زیادہ کام احسن طریقے سے انجام دے سکتی ہیں ۔