نئی دہلی۔/3اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرم ویرا گاندھی نے جنہوںنے ناراض قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کے موقف کی تائید کی ہے اپنی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کے خلاف نازیبا مہم چلائے جانے کی شکایت کی۔ گاندھی نے جو لوک سبھا میں اپنی پارٹی کے گروپ لیڈر بھی ہیں پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کی پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔