نلگنڈہ ۔ 20؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں لاری کی ٹکر سے میڈیسن کی ایک طالبہ ہلاک ہوگئی اس حادثہ میں مزید دو طالبات زخمی ہیں ۔ یہ حادثہ نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی کے پاس پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق تین لڑکیاں اسکوٹی پر جا رہی تھی کہ ایک تیز لاری اسکوٹی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں رمیا نامی میڈیسن کی طالبہ برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔باقی دو طالبات شدید زخمی ہیں جنہیںنارکٹ پلی کے کامینینی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ۔ یہ تینوں کامنینی میڈیکل کالج کے طالبات بتائے گئے ہیں ۔