ناروے کے اولے اینرعمررسیدہ گولڈمیڈلسٹ

سوچی۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سوچی اولمپکس میں کھیلوں کے اختتام پر مڈلس کی دوڑ میں ہالینڈ نے پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ اس نے تین گولڈ، دو سلور اور دوبرانز میڈلس حاصل کئے۔ کنیڈا دو گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اور ناروے دو گولڈ، ایک سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ امریکہ نے دوگولڈ اور تین برانز میڈلز جیتے ہیں، یوکرین کی ویٹا سیمر اینکو نے بتھلوں ایونٹ میں اپنے ملک کے لئے پہلا برانز میڈل جیتا ہے۔ ناروے کے اولے اینربیورن ڈالن سرمائی اولمپکس کے سب سے عمررسیدہ گولڈمیڈلسٹ بن گئے اسی طرح جیک ویل برن 1500شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے سوچی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے۔ اسکئنگ اور شوٹنگ کے بائیتھلون مقابلوں میں ناروے کے کھلاڑیوں کا غلبہ رہا۔جیک ویل برن نے 1500شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ بننے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

بائیتھلون مقابلوں میں ناروے کے اولے اینربیورن ڈالن نے گولڈمیڈل جیت کراولے اینر نے ہم وطن بیورن ڈیہلی کے بارہ میڈلز کا ریکارڈ بھی برابرکردیا۔سوچی ونٹراولمپک دس کلومیٹر بائی تھلون ریس کا گولڈمیڈل ناروے کے 40سالہ اولے اینربیورن ڈالن نے حاصل لیا۔ اولے اینردوسال سے کوئی انفرادی خطاب نہیں جیت سکے تھے۔ سوچی میں اولے اینر 24.33:5 سیکنڈس میں فاصلہ طے کرکے گولڈمیڈل کے حقدار بن گئے ہیں۔اولے نا صرف ونٹرگیمز کے معمر ترین گولڈ میڈلسٹ بن گئے بلکہ انہوں نے ہم وطن بیورن ڈیہلی کے بارہ میڈلز کا ریکارڈ بھی برابرکردیا۔ ڈیہلی کے آٹھ کے مقابلے میں اولے اینر نے سات گولڈمیڈل جیتے ہیں۔ لیکن دونوں کے میڈلس کی تعداد فی کس 12 ہوگئی۔ آسٹریا کے ڈومینک لینڈرٹنگر نے پانچ سیکنڈ کے فرق سے سلور اور چیک جمہوریہ کے جیرو سلاو سوکوپ نے برانز میڈل حاصل کیا۔