اسٹاونگر (ناروے) ، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق ورلڈ چمپئن وشواناتھن آنند کے منصوبے کامیاب ہوئے جبکہ وہ ناروے کے جان لڈویگ ہیمر کو مات دے کر ناروے چیس کے یہاں آٹھویں و دوسرے آخری راؤنڈ کے ختم پر ویزلین ٹوپالوف سے قریب تر ہوگئے ہیں۔ آنند نے اپنی پوشیدہ چالوں کا عمدہ استعمال کیا اور دوسری طرف ٹوپالوف کو ہالینڈ کے گرانڈماسٹر انیش گیری نے ہرا دیا۔
کناڈا میں شٹلرز کیلئے ملا جلا دن
کلگاری ( کناڈا)، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) چار ہندوستانی سنگلز شٹلرز بشمول سائی پرانیت اور ابھرتی مینس ڈبلز جوڑی مانو اٹری اور سمیت ریڈی کناڈا اوپن گرانڈ پری بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے پری کوارٹر فائنلس میں پہنچ گئے ہیں۔ تاہم ویمنس سنگلز کامپٹیشن میں تنوی لاڈ نے امریکی حریف کو ہرایا۔ تاہم پی سی تلاسی اور مینس ڈبلز جوڑی کے دلشاد اور کونا ترون کیلئے دل شکن نتائج حاصل ہوئے۔