نارسنگی میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی میں ایک شخص کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ محمد نظیر جو جنواڑہ شنکر پلی علاقہ کے ساکن نصیرالدین کا بیٹا 25 ڈسمبر کو یہ شخص اپنے مکان سے نکل کر اور حیدرآباد روانگی کی اطلاع دی تھی ۔ جو نارسنگی کے علاقہ میں مشتبہ طور پر مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس ذرائع نے نظیر کی موت پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ محمد نظیر کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔