لندن ، 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شاداب خان کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 259 رنز پر آؤٹ کر کے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے ہیں۔دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے کھیلے جا رہے دوسرے پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جسے ابتدا میں بلے بازوں نے درست ثابت کر دکھایا۔اوپنر بین ڈکٹ اور کیپٹن روب نیوٹن نے ٹیم کو 36 رنز کا آغاز فراہم کیا مگر راحت علی نے ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی جبکہ لیوک پراکٹر رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تو میزبان ٹیم 41 رنز پر 2 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔