ناراپلی میں شادی شدہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست (پی ٹی آئی) حیدرآباد کے پڑوسی ضلع رنگا ریڈی میں پولیس نے آج کہا کہ چند نامعلوم افراد نے جنگلاتی علاقہ میں ایک شادی شدہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا جب یہ عورت اپنے شوہر کے ساتھ بھونگیر ٹاؤن روانہ ہورہی تھی کہ 5 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے اس کو زبردستی آٹو میں بٹھالیا اور نارا پلی جنگلاتی علاقہ میں لے جاکر اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس (ملکاجگیری ڈیویژن) سی ایچ چنیا نے کہا کہ ’’متاثرہ عورت نے اپنی شکایت میں بیان کیا ہے کہ پانچ نامعلوم افراد نے اس کی عصمت ریزی کی‘‘۔