نارائن کھیڑ میں کانگریس کی ایم پی ٹی سی 41 نشستیں

نارائن کھیڑ ۔ 15 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی کے تحت واقع 5 منڈلوں نارائن کھیڑ ، منور ، کنگٹی ، کلہیر اور پداشنکرم پیٹ کے حدود میں واقع جملہ 82 ایم پی ٹی سی نشستوں کے منجملہ 41 نشستیں کانگریس کو 24 تلگودیشم کو ، 12 ٹی آر ایس کو اور 5 آزاد امیدواروں کو حاصل ہوئیں جبکہ 82 ایم پی ٹی سی نشستوں کی منڈل واری سطح پر جماعت واری موقف اس طرح ہے ۔ نارائن کھیڑ منڈل کی جملہ 24 نشستوں کے منجملہ کانگریس کو 17، تلگودیشم کو 3 ، ٹی آر ایس کو 3 اور آزاد کو ایک حاصل ہوئیں ۔ منور منڈل کی جملہ 17 نشستوں کے منجملہ کانگریس کو 9 ، تلگودیشم کو 5 ، ٹی آر ایس کو 3 نشستیں ، کنگٹی منڈل کی جملہ 14 نشستوں کے منجملہ کانگریس کو 7 ، تلگودیشم کو 6 اور آزاد کو ایک حاصل ہوئی ۔ کلہیر منڈل کی جملہ 15 نشستوں کے منجملہ ٹی آر ایس کو 6 ، تلگودیشم کو 4 ، کانگریس کو 3 ، اور آزاد کو 2 نشستیں حاصل ہوئیں ۔ پداشنکرم پیٹ منڈل کی جملہ 12 نشستوں کے منجملہ کانگریس کو 5 ، تلگودیشم کو 6 اور آزاد کو ایک نشستیں حاصل ہوئیں ۔ اسطرح سے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں کانگریس نے 82 کے منجملہ ایم پی ٹی سی نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنی کامیابی کا بہترین مظاہرہ کیا ۔