نارائن کھیڑ۔/26 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسمبلی ڈپٹی اسپیکر پدمادیویندر ریڈی نے آج نارائن کھیڑ کا دورہ کرکے گورنمنٹ سیول ہاسپٹل میں ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ای بھوپال ریڈی، ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پی نائیک ، ضلع سنگاریڈی ہاسپٹلس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے سنگاریڈی، ایڈیشنل ڈائیلاسیس سنٹر کے انچارج امتیاز علی اسٹیٹ انچارج ارشد خان، آر ڈی او ظہیرآباد حمید انصاری، ڈی ایس ڈی ظہیر آباد این روی، پولیس سرکل انسپکٹر وینکٹیشورلو، تحصیلدار و کمشنر بلدیہ نارائن کھیر تارا سنگھ، ایس سی ، ایس ٹی یجلینس کمیٹی کے ممبر روی ، رعیتو ستمیا واکمیٹی ضلع سنگاریڈی کے صدر ونکڑام ریڈی ، اتما کمیٹی کے صدر دلیپ ، نارائن کھیڑ کے سابق سرپنچ ایم اے نجیب، مارکٹ کمیٹی کے نائب چیرمین ایم اے باسط، ایم پی ٹی سی راما کرشنا، سید مزمل، ٹی آر ایس قائدین محمد غوث چشتی ، دستگیر، رمنا داس کے علاوہ ہاسپٹل اسٹاف مقامی عوام ٹی آر ایس کے کارکن موجود تھے۔