نارائن کھیڑ۔ /26جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس اقلیتی قائد مسٹر محمد عبدالمعید خان کی جانب سے 24جولائی بروز جمعرات بمقام رحمن گارڈن فنکشن ہال نارائن کھیڑ میں دعوت افطار و طعام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر بحیثیت مہمانان خصوصی انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ مسٹر ایم بھوپال ریڈی، سرپنچ میجر گرام پنچایت نارائن کھیڑ مسٹر اپاراؤ شیٹکار، تلنگانہ پولٹیکل جے اے سی قائد مسٹر متیالا کشٹیا، تلنگانہ ٹیچرس جے اے سی کو چیرمین ضلع میدک مسٹر محمد عبداللہ، ٹی ٹی جے اے سی قائد مسٹر محمد ابراہیم، جناب میر احمد علی، ٹی آر ایس قائدین مسرز اشوک کمار شیٹکار، ملشٹی یادو، موڈوارامچندر، وینکٹ رام ریڈی، ڈاکٹر کے وینکٹیشم، محمد نصیب خان، گونڈونریندر، محمد ہدایت کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں و عوامی قائدین اور مسلم روزہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس اقلیتی قائد مسٹر محمد عبدالمعید خان، محمد نصیب خان اور ڈاکٹر اے ایم خان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔