نارائن کھیڑ۔ /28 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے جوکل میں نئی تعمیرکردہ سب رجسٹرار دفتر کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ سب رجسٹرار آفیسر پون اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ اس طرح نارائن کھیڑ منڈل کے موضع ریالامڈگو میں نئی تعمیر کردہ پرائمری ہیلت سنٹر کی عمارت کا افتتاح ایم بھوپال ریڈی نے کیا۔ بعد ازاں رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی نے منڈل پرجا پریشد دفتر نارائن کھیڑ میں پی ایچ سی معذور افراد کو تین پہیوں والے رکشے تقسیم کئے۔ اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 80 فیصد معذور افراد کو بیاٹری سے چلنے والی گاڑیاں دی جارہی ہیں۔ اپریل سے معذور افراد کو 3016 روپئے پنشن دیا جائے گا۔ معذور افراد کو بینک سے راست لون دیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں آئی سی ڈی ایس نارائن کھیر ایس ڈی پی او سوپنا و دیگر سرکاری عہدیداروں ٹی آر ایس منڈل نارائن کھیڑ کے صدر پربھاکر، نارائن کھیڑ منڈل آرگنائزنگ سکریٹری محمد منور قریشی، ٹی آر ایس میناریٹی قائد محمد غوث چشتی، نظام پیٹ سرپنچ جگن نارائن کھیڑ سابق سرپنچ ایم اے نجیب، ایم پی ٹی سی سید مزمل کے علاوہ ٹی آر یس قائدین اور کارکن عوام اور پی ایچ سی معذور افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں ایم بھوپال ریڈی نے موضع لنگا پور پہنچ کر نئی تعمیر کردہ پرائمری ہیلت سنٹر کی عمارت کا افتتاح کیا۔