نارائن کھیڑ میں صحافیوں کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ

نارائن کھیڑ ۔ 21۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انڈین جرنلسٹس یونین و تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس پریس کلب نارائن کھیڑ کے زیراہتمام آج بمقام گورنمنٹ سیول ہاسپٹل نارائن کھیڑ ’’ خون کا عطیہ ‘‘ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کا افتتاح سرکل انسپکٹر پولیس نارائن کھیڑ مسٹر ایم مونی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر بحیثیت مہمانان خصوصی انڈین جرنلسٹس یونین و تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس یونین کے ریاستی قائد مسٹر رنگا چاری ، ضلعی قائدین مسرز درگا راؤ ، روی چندر سرپنچ میجر گرام پنچایت نارائن کھیڑ مسٹر اپاراؤ شٹیکار ، ڈپٹی سیول سرجن ڈاکٹر چوہان ، سب انسپکٹر پولیس نارائن کھیڑ مسٹر ایس سنیل کے علاوہ صدر پریس کلب نارائن کھیڑ مسٹر محمد علیم ، نائب صدر مسٹر بالراج ، بی جے وائی ایم ضلعی قائد مسٹر سائی رام ، سی آئی ٹی یو سکریٹری مسٹر چرنجیوی ، صدر بجرنگ دل رجنی کانت ، نائب صدر کے وی پی ایس ضلع میدک مسٹر نرسمہلو ، صدر ٹاون ٹی این ایس ایف مسٹر وشنووردھن ریڈی اور پریس کلب نارائن کھیڑ کے ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مذکورہ منعقدہ کیمپ میں زائد از (42) افراد نے اپنے خون کا عطیہ دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیول سرجن ڈاکٹر چوہان کی زیرقیادت لیاب ٹکنیشن راجیش بھاسکر ، آروگیہ مشرا راجو اور دیگر ہاسپٹل عملہ نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر خون کے عطیہ دہندگان میں پریس کلب کی جانب سے فروٹس تقسیم کئے گئے ۔ صدر پریس کلب نارائن کھیڑ نے مہمانان خصوصی اور خون کے عطیہ دہندگان سے اظہار تشکر کیا ۔