نارائن کھیڑ۔9اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ منڈلکی ایک زیڈ پی ٹی سی نشست اور 24کے منجملہ 23ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے جہاں 11اپریل کو انتخابات منعقد شدنی ہیں ‘ تمام سیاسی پارٹیوں سے وابستہ امیدواروں کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں عروج کو پہنچ گئی ہیں ۔ نارائن کھیڑ منڈل کی زیڈ پی ٹی سی نشست کیلئے 6 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ جن میں سنگیتا شیٹکار ( کانگریس) ‘ سری سجاتا (تلگودیشم) ‘ منجولا ( ٹی آر ایس ) ‘ شیلاجا( بی جے پی ) ‘ مہاننداشیٹکار ( وائی ایس آر کانگریس ) اور وجرامنی ( سی پی ایم) شامل ہیںجبکہ نارائن کھیڑ منڈل کی جملہ 24ایم پی ٹی سی نشستوں کے منجملہ ایک پنچ گاؤں ایم پی ٹی سی کی نشست پر کانگریس کی امیدوار شریمتی سندھیا رانی کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر 24کے منجملہ 23ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 80امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں کانگریس کے 23امیدوار ‘ تلگودیشم کے 16‘ ٹی آر ایس کے 14‘ وائی اسی آر کانگریس کے 7‘ بی جے پی کے 3‘ سی پی ایم کا ایک ‘ دیگر رجسٹرڈپارٹیوں کے 2اور آزاد کے 14امیدوار شامل ہیں ۔