نارائن کھیڑ۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ میں تلگودیشم پارٹی کے زیراہتمام حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے تلگودیشم امیدوار مسٹر ایم وجئے پال ریڈی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں آج ایک بھاری ’’سیکل و بائیک ‘‘ ریالی نکالی گئی جس کی قیادت تلگودیشم امیدوار مسٹر ایم وجئے پال ریڈی کے فرزند مسٹر ایم روہیت ریڈی نے کی ۔ منظم کردہ ریالی مستقر میں واقع منگل پیٹ سے نکل کر مستقر کے تمام اہم راستوں سے ہوتے ہوئے منصور پور اور موضع چاند خان پلی پہنچی ۔ اس موقع پر تلگودیشم قائدین مسرز ماروتی ریڈی ‘ محمد عبدالقیوم عرف ممتاز ‘ محمد شبیر احمد ‘ ایم اے باسط ‘ ایم اے ضمیر ‘ بابو خان کے علاوہ دیگر تلگودیشم قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔