نارائن کھیڑ ۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ منڈل کے موضع نظام پیٹ میں زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی کے انتخابی مہم میں حصہ لے کر اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو ہونے والے انتخابات میں 7 منڈلوں میں ٹی آر ایس کے زیڈ پی ٹی سی امیدواروں اور ایم پی ٹی سی امیدوار کامیاب ہوکر منڈل پریشد کے صدر اور ضلع پریشد کے چیرمین بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی جانب سے کارکنوں انتخابی مہم طریقے سے چلائیں۔ ٹی آر ایس حکومت برسراقتدار آنے کے بعد جو اسکیمات شروع کئے گئے اس اسکیمات سے ہر فرد استفادہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی تائید میں ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 10 مئی کو ہونے والے انتخآبات میں کار کے نشان کو ووٹ دیگر ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نارائن کھیڑ زیڈ پی ٹی سی امیدوار لکشمی بائی ٹی آر ایس قائدین رویندر نائیک جولا نائیک دیگر قائدین ٹی آر ایس کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔