نارائن کھیڑ میں بس ڈپو منیجر کی خودکشی کا واقعہ

 

نارائن کھیڑ۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سب انسپکٹر پولیس نارائن کھیڑ جی نریندر نے بتایا کہ نارائن کھیڑ آر ٹی سی بس ڈپو منیجر کوٹا مہیندر آج صبح مستقر نارائن کھیڑ بائی پاس سڑک پر گرنے کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچنے پر دیکھا کہ ڈپو منیجر کوٹا مہیندر ہلاک ہوچکے تھے۔ ان کے قریب ایک زہر کی شیشی پائی گئی ان کے افراد خاندان کو اطلاع دینے پر ان کے بڑے فرزند کی درخواست پر دفعہ 174کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے تحت گورنمنٹ سیول ہاسپٹل لایا گیا۔ سب انسپکٹر پولیس جی نریندر نے بتایا کہ آر ٹی سی بس ڈپو منیجر کوٹا مہیندر عمر 56سال کریم نگر ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ہیں ان کی بیوی پدما دو لڑکے کوشیک، کارشیک ہیں۔ کوٹا مہیندر پیر کے دن کریم نگر سے نارائن کھیڑ آئے اور پیر کے دن خدمات انجام دینے کے بعد مستقر نارائن کھیڑ میں موجود کرایہ کے روم پہنچے رات کے اوقات بائی پاس سڑک پر زہر لیکر خودکشی کرلی۔ نعش کے قریب زہر کی شیشی برآمد کی گئی نعش بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کی گئی۔ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی اسسٹنٹ ٹریفک منیجر نارائن کھیڑ سرینواس TNMU اسٹیٹ و رکن صدر کوماس ریڈی ریجنل کے صدر ریجنل سکریٹری پی ایس ریڈی ٹی این ایم یو نارائن کھیڑ کے صدر سرینواس، محمد اعظم، نارائن کھیڑ مارکٹ کمیٹی کے نائب صدر ایم اے باسط، نائب سرپنچ ایم اے نجیب نے آخری دیدار کیا اور مرحوم کے افراد خاندان کو پرسہ دیا۔ مزید تفصیلات کیلئے سب انسپکٹر پولیس جی نریندر سے 7893708357 پر ربط کرسکتے ہیں۔