نارائن کھیڑ /22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن
AIITA اساتذہ کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور طلباء کے علمی فکری اور اخلاقی پہلوؤں کو پروان چڑھانے اور تعلیمی معیار کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ڈسٹرکٹ اڈوائزری کونسل آئیٹا ضلع میدک جناب محمد معین الدین نے کل شام گرلز پرائمری اسکول میں آئیٹا یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ مشاورتی اجلاس سے کیا ۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن معہ ترجمانی سے ہوا ۔ صدر آئیٹا نارائن کھیڑ یونٹ محمد سراج احمد ، سکریٹری آئیٹا محمد وسیم ، خازن محمد چاند پاشاہ ،میڈیا سکریٹری محمد ایاز ، عاملہ اراکین صدر مدرس گرلز پرائمری اسکول محمد نظام آباد ، صدر مدرس مارواڑی گل اسکول محمد اسماعیل ، محمد وسیم ، محمد صابر خورشید نے مشاورتی اجلاس میں حصہ لیا ۔