نارائن پیٹ کے بس اسٹانڈ میں اے ٹی ایم سنٹر کے قیام کا مطالبہ

نارائن پیٹ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں مسافرین کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم سنٹر کی شدید ضرورت ہے ۔ ریاستی حکومت ٹاٹا کمپنی کی معاونت سے آر ٹی سی بس اسٹانڈوں میں انڈوکیاش ، اے ٹی ایم سنٹر قائم کر رہی ہے ۔ ضلع محبوب نگر کے مختلف تجارتی مراکز کے بس اسٹانڈوں میں یہ سنٹر قائم کئے جارہے ہیں ۔ جس میں نارائن پیٹ شامل نہیں ہے ۔ حالانکہ نارائن پیٹ کا بس اسٹانڈ انتہائی معروف بس اسٹانڈ ہے ۔ یہاں سے ضلع کے مختلف مقامات اور شہر حیدرآباد کے علاوہ بین ریاستی بسیں کرناٹک سے حیدرآباد بسوں کی آمد و رفت رہتی ہے ۔ یہاں بس اسٹانڈ میں اے ٹی ایم سنٹر کے قیام سے سینکڑوں مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی ۔ ارباب مجاز و ضلع کلکٹر سے عوام کی اپیل ہے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے یہاں اے ٹی ایم سنٹر کے قیام کو یقینی بنائیں ۔