نارائن پیٹ کے آزاد امیدوار پانڈو ریڈی کو ووٹ دینے کی اپیل

نارائن پیٹ۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے آزاد امیدوار صدر ضلع بی جے پی مسٹر رتنگ پانڈو ریڈی، بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے اور نارائن پیٹ کی نشست تلگودیشم کے لئے چھوڑنے پر دلبرداشتہ ہوکر ضلع بی جے پی کی صدارت سے استعفی دیتے ہوئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں۔ نارائن پیٹ مستقر پر ایک زبردست انتخابی ریالی نکالتے ہوئے اپنی قوت کا مظاہرہ کیا۔ اس جلوس میں چلچلاتی دھو کے باوجود ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔ اس جلوس میں بی جے پی کے ریاستی قائد مسٹر ناگوراؤ ناموجی ایڈوکیٹ، مسٹر شانتی کمار، وینکٹ راملو، ڈاکٹر نارائنا، جوتیرناتھ، پربھاکر و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر تلنگانہ چوراہا پر ایک زبردست جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے ناگوراو ناموجی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کا عوامی خواب کسی پارٹی کی کاوشوں کا نتیجہ نہیں بلکہ عوامی طویل جدوجہد اور ایک ہزار نوجوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹررتنگ پانڈو ریڈی نارائن پیٹ کے مقامی قائد اور عوامی خدمات کے لئے وقف ہیں۔ انہیں حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ نے ایک مرتبہ خدمت کا موقع دینا چاہیئے۔