نارائن پیٹ کی 9 مساجد اور عیدگاہ کیلئے رقمی منظوری

نارائن پیٹ /18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے رمضان گرانٹ کے طور پر مساجد کی آہک پاشی و مرمتی کاموں کیلئے منظورہ رقومات و چیکس کی تقسیم جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں ان کے دورہ محبوب نگر کے موقع پر عمل میں آئی ۔ نارائن پیٹ منڈل کے تقریباً 9 مساجدا ور مستقر کی عیدگاہ کیلئے بھی رقمی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ جبکہ 16 مساجد کلئے درخواستیں دی گئی تھیں ۔ مزید 7 مساجد کیلئے رقمی منظوری حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں جناب محمد ظہیرالدین ، سماجی کارکن و ٹی آر ایس قائد نے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی سے بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی ہے ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر وائی یلاریڈی بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ منڈل کی مساجد و عیدگاہوں کی آہک پاشی و مرمت کیلئے جناب محمد ظہیرالدین جناب کلیم صابری ، ضلع نائب صدر ٹی آر ایس ، جناب حافظ محمد تقی نے منڈل کی تمام مساجد کیلئے نمائندگی کی تھی ۔ جس کے سبب نارائن پیٹ منڈل کے مسجد رحمانیہ ، مسجد بلال ، مسجد تقی بابا ، جامع مسجد ، مسجد عمر بن خطاب ، مدینہ مسجد ، مکہ مسجد ، عیدگاہ ، نارائن پیٹ کے علاوہ موضع کوتہ کونڈہ کی جامد مسجد اور موضع جاجاپور کی جامع مسجد کو رقمی منظوری حاصل ہوئیہے ۔ جن مساجد کو گرانٹ تاحال پہلی فہرست میں حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ ان کے نام اس طرح ہے ۔ لعل مسجد ، ٹیکری مسجد ، رشیدیہ مسجد ، حاجی خان پیٹ مسجد ، مسجد فردوس ، مسجد صوفیہ اور موضع کولم پلی کی جامع مسجد شامل ہیں ۔ جن مساجد کو رقمی منظوری حاصل ہوئی ۔ ان کے چیکس کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ کے ذریعہ تقسیم کئے جائیں گے ۔