نارائن پیٹ کی طالبات کا ریاست میں پہلا اور دوسرا مقام

نارائن پیٹ ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ کی اردو میڈیم کی دو طالبات شعبہ ایم پی سی میں ریاست بھر میں پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ریاست تلنگانہ و ریاست آندھرا کے تمام اردو میڈیم جونیئر کالجوں میں نارائن پیٹ کی طالبات نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کر کے شاندار کامیابی درج کروائی ہے، پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ مسٹر ڈی نارائنا نے نمائندہ سیاست نارائن پیٹ ، مجاہد صدیقی سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کالج کی اردو میڈیم ایم پی سی کی دو طالبات تسلیم بیگم بنت حافظ دولت علی نے 1000/944 نمبرت اور حمیرہ زرین بنت محمد امیرالدین نے 1000/921 نمبرات حاصل کر کے ریاست بھر میں پہلا دوسرا مقام حاصل کیا ہے جبکہ ایچ ای سی کی ایک طالبہ نے 1000/873 نمبرات جبکہ بی پی سی سے ناظرین بیگم بنت امیرالدین نے 1000/858 اور محمدی بیگم بنت محمد تاج الدین نے 1000/832 نمبرات حاصل کئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کالج کی دو طالبات اردو میڈیم ایم پی سی میں ریاست بھر میں پہلا و دوسرا مقام حاصل کر کے پرتیبھا ایوارڈ کی مستحق ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کالج سے اردو میڈیم کے 91 طلباء و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی اور 55 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح اردو میڈیم کا نتیجہ کا فیصد اس سال 61 فیصد رہا ، جبکہ تلگو میڈیم سے بھی 91 طلباء و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی اور 36 طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔ اس ط رح تلگو میڈیم کا نتیجہ 40 فیصد رہا ۔ اردو میڈیم بی پی سی کی بھی دو طلباء نے 1000/873 اور 1000/754 نمبرات حاصل کی ہیں جن کے نام بالبترتیب حمیرہ نام اور رخسانہ بیگم ہیں۔ مسٹر ڈی نارائنا نے بتایا کہ اردو میڈیم میں دو اہم مضامین کے لکچرروں کی جائیداد میں مضمون ریاضی اور حیاتیات کی مخلوعہ ہیں۔ اس سلسلہ میں آر جے ڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو توجہ دلائی گئی ہے۔ اردو میلایم کے لکچرر ، محترمہ تبسم سلطانہ (کمیسٹری) احمد رضا صدیقی (تاریخ) شیخ رحیم (فزکس) ، ایم اے سلیم (اردو ) ، محترمہ مہرالنساء (معاشیات) اور محترمہ یاسمین عرضہ (بوٹنی) پڑھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے تعلیم شعبوں میں داخلے جارہی ہیں۔