نارائن پیٹ پولیس اسٹیشنوں کیلئے سوموگولڈ گاڑیوں کی سربراہی

نارائن پیٹ /28 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے فوری بعد ، چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر نے تلنگانہ پولیس کیلئے خصوصی گاڑیاں جو عصری سہولت کے ساتھ ٹاٹا سومو کمپنی کی جانب سے سومو گولڈ گاڑیاں تیار کی گئی تھیں ۔ جو ریاست تلنگانہ کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو سربراہ کی جارہی ہیں ۔ چنانچہ کل نارائن پیٹ سب ڈیویژن کے 12 پولیس اسٹیشنوں کو بھی مذکورہ جیپ گاڑیاں سربراہ کی گئیں ۔ نارائن پیٹ سرکل انسپکٹر مسٹر رویندر پرساد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ضلع محبوب نگر کے 74 پولیس اسٹیشنوں کو یہ گاڑیاں پہونچائی گئی ہیں ۔جو پولیس پٹرولنگ کیلئے فراہم کی گئی ہیں ۔ مذکورہ گاڑیوں کو نارائن پیٹ برآمدگی کے ساتھ ہی ٹاون کی تمام اہم شاراہوں سے ان گاڑیوں کا مارچ پاسٹ کرایا گیا ۔ مسٹر رویندر پرساد نے مزید بتایا کہ نارائن پیٹ مکتھل اور کوڑنگل کے چار چار جملہ 12 پولیس اسٹیشنوں کو یہ گاڑیاں آج پہونچا دی گئی ہیں ۔