نارائن پیٹ۔ 20 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے بلدی وارڈ نمبر 17 کے رکن مسٹر رامو نے اپنے طور پر اپنے وارڈ میں ایک کھیل کا میدان فراہم کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا جس میں مستقر کے علاوہ اطراف و اکناف کی زائد از 50 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فاتح ٹیم کو پہلا انعام 15 ہزار روپئے اور دوسری فاتح ٹیم کو 8 ہزار روپئے کے گراں قدر انعامات رکھتے ہیں۔ ٹورنمنٹ کا افتتاح صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرا کانت نے انجام دیا۔ اس تقریب میں نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر نندوناموجی ایڈوکیٹ معاون رکن بلدیہ جناب تاج الدین، ارکان بلدیہ مسٹر شیوراج، ونود کمار، سنگل ونڈو چیرمین مسٹر ستی یادو اور دیگر نے شرکت کی۔