نارائن پیٹ میں کانگریس اور تلگودیشم کی ریالیاں

نارائن پیٹ۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے تلگودیشم امیدوار اور کانگریس پارٹی کے امیدوار بالترتیب مسٹر ایس آر ریڈی اور وی کرشنا نے بھی انتخابی مہم کے اختتام سے پہلے مستقر نارائن پیٹ میں زبردست عوامی ریالیوں کا مظاہرہ کیا۔ ہر دو ریالیوں میں ہزاروں افراد اور حامیوں نے شرکت کی۔ ان قائدین نے جگہ جگہ روڈ شو میں حصہ لیتے ہوئے عوام کو انہیں ایک مرتبہ خدمت کا موقع دینے کی اپیل کی۔ تلگودیشم امیدوار مسٹر ایس آر ریڈی کے ہمراہ تلگودیشم قائدین کے علاوہ ان کی اہلیہ محترمہ نے بھی روڈ شو اور ریالی میں حصہ لیا۔ریالی میں اقلییتی قائدین مسرز محمد نواز موسی، محمد امیر الدین ایڈوکیٹ، عبدالغفور سنڈکے، محمود انصاری، محمد چاند ودیگر نے شرکت کی۔