نارائن پیٹ میں ڈاکٹروں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات ضروری

نارائن پیٹ ۔4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل نارائن پیٹ میں ڈاکٹروں کی مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی وائی یل نامی تنظیم کی جانب سے دفتر آر ڈی او کے روبرو دھرنا دیا گیا۔ بی وائی ایل قائد حاجی ملنگ اور پرشانت نے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی کمی کے سبب موسمی بیماریوں سے متاثرہ مریض کے رجوع ہونے پر عملہ کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ نتیجتاً غریب مریضوں کو خانگی دواخانوں کا رخ کرنا پڑرہا ہے ۔ جہاں پر لوٹ کھوسٹ کا ماحول ہے ۔ نارائن پیٹ کے دواخانہ میں عملہ کی جائیدادیں 64 منظورہ رہنے پر صرف 40 ارکان عملہ سے کام لیا جارہا ہے ۔ جی او 2012 ء کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائے ۔ اس دھرنا میں پی وائی ایل قائدین محمد سلیم ، نرسملو ، گنیش ، مہیش ، چکاراجو ، وینکٹیا و دیگر نے حصہ لیا ۔