نارائن پیٹ میں پینے کے پانی کی قلت

نارائن پیٹ6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بعض محلوں میں نلوں کے ذریعہ آٹھ آٹھ یوم تک پانی سربراہ نہیں کیا جارہا ہے ۔ دریائے کرشنا سے پانی کی سربراہی میں بے قاعدگی اور جابجا پائپ لائین کے ٹوٹ پھوٹ جانے کی وجہ سے پانی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ زیر زمین سطح آب میں شدید کمی بھی پانی کی قلت کی ایک اہم وجہ ہے ۔ بورویل سوکھ گئے ہیں ۔ ارباب مجاز محکمہ بلدیہ و واٹر سپلائی کی لاپرواہی سے عوام میں شدید ناراضگی و برہمی پائی جاتی ہے ۔ ٹینکروں کے ذریعہ بھی پانی کی سربراہی ٹھیک نہیں ہے ۔ ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔