نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم

نارائن پیٹ ۔ 27 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فرقہ پرستوں کو شکست دینا اور شہر کو ترقی یافتہ بنانا میرا اہم مقصد ہے ۔ سیکولرازم کے فروغ اور ترقی کیلئے ٹی آر ایس کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ شیوا کمار ریڈی ٹی آر ایس ضلع جنرل سکریٹری نے آج شہر کے وارڈ نمبر 4 ، 6 ، 8 اور 14 کا دورہ کیا ۔ وارڈ نمبر 6 میں ٹی آر ایس امیدوار کی تائید میں گھر گھر پہنچ کر ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ ٹی آر ایس کے برسراقتدار آنے کے بعد پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا ۔ وارڈ نمبر 5 میں 100 افراد نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی جبکہ وارڈ نمبر 14 میں 50 نوجوانوں نے مسٹر شیوا کمار ریڈی ضلع جنرل سکریٹری کی قیادت میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وارڈ نمبر 5 کی امیدوار ترنم بیگم اور ٹی آر ایس قائد این وائی یلاریڈی ، محمد ظہیرالدین ، محمد اظہر ، ڈاکٹر نرسمہاراو بھی موجود تھے ۔