نارائن پیٹ ۔ 13 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ٹی آر ایس کے کارکن متحدہ طور پر جدوجہد کریں ۔ مسٹر شیوا کمار ریڈی ضلع جنرل سکریٹری ٹی آر ایس نے نارائن پیٹ میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس اجلاس میں وٹھل راؤ آریہ ضلع صدر ٹی آر ایس ، صراف ناگراج ضلع بی یس سیل صدر بھی موجود تھے ۔ صراف ٹاگراج نے کہا کہ تلنگانہ کا حصول کے سی آر کی مرہون منت ہے ۔ 23 بلدی وارڈوں میں نامزد شدہ امیداروں کی کامیابی کیلئے پارٹی کارکن فوجیوں کی طرح کام کریں ۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس قائدین آشی ریڈی ، رمنا ، نارائنا ، مل ریڈی ، گوری شنکر وغیرہ بھی موجود تھے ۔ وارڈ نمبر 23 سے تعلق رکھنے والے جی کشن کے ساتھ چند نوجوانوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔