نارئن پیٹ ۔2جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن مستقر پر روز بروز بڑھتی ٹرافک کے سبب روڈ جام روز کا معمول ہوگیا ہے ۔ بالخصوص سبھاش روڈ تا ویرساورکر چوک ( قدیم بس اسٹانڈ) تنگ روڈ کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں ناقابل بیان مشکلات پیش آرہی ہیں۔ سڑکوں کی توسیع کے لئے فنڈز کی منظوری کے باوجود محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے غیر معمولی تاخیر و ٹال مٹول سے حالات ابتر ہوگئے ہیں ‘ نومنتخبہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے انتخابات سے پہلے اور بعد میں بار بار اس بات کو دہراتے رہے ہیں کہ وہ سب سے پہلے سڑـوں کی توسیع کا کام کریں گے ۔ کیونکہ سڑکوں کی توسیع کا کام ناگزیر ہوگیا ہے اور اس کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہے۔