نارائن پیٹ ۔26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں آئے دن گرمی کی تمازت میں اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے ۔ موسم گرما کی ابتداء میں دھوپ اور گرمی زیادہ محسوس نہیں کی گئی لیکن گذشتہ چند دنوں سے دھوپ کی شدت میں اضافہ سے عوام کا برا حال اور تجارت کے ماند پڑجانے سے تجارت پیشہ افراد پریشان ہیں ۔ گرمی کی شدت کے باعث ٹھنڈے مشروبات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مٹی کے گھڑے کے کاروبار عروج پر ہیں ۔ دوپہر کے اوقات میں شدید دھوپ کے باعث عوام گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ چنانچہ سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں ۔