نارائن پیٹ میں موسم خوشگوار

نارائن پیٹ ۔ 17 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ڈیویژن مستقر پر پچھلے چند دنوں سے روزانہ سرشام ہلکی و تیز بارش و سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس سے موسم انتہائی سرد و خوشگوار ہوگیا ہے ، کسانوں نے تخم ریزی کیلئے زمین کے خشک ہونے کے منتظر ہیں تاہم روزانہ کی بارش سے تخم ریزی میں غیرمعمولی تاخیر سے پریشان ہیں چنانچہ کسان بارش کے باوجود اس سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھانے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ بعض ماہرین زراعت نے اس بارش کو تخم ریزی کیلئے ناسازگار نہیں بتایا ہے ۔ سرد ہواؤں سے سردی زکام کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے کئی بچے بڑے متاثر ہیں ۔