نارائن پیٹ میں مشن بھگیرتا کے کاموں کا معائنہ

نارئن پیٹ 5 ؍۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندرریڈی نے آج نارائن پیٹ منڈل کے مواضعات کولم پلی ‘ انتوار ‘ لکشمی پور ‘ چناجڑم و دیگر مواضعات اور تانڈوں کا مصروف اور طوفانی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مشن بھگیرتا کے تحت مذکورہ مواضعات اور تانڈوں میں پانی کی ٹانکیوں اور پائپ لائینوں کی تنصیب کے لئے سنگ بنیاد رکھا ۔ ان کے اس مصروف دورہ کے دوران مختلف مواضعات کے ٹی ڈی پی ‘ بی جے پی اور کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور قائدین جو تقریباً 150 افراد نے ٹی آر ایس پارٹی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر رکن اسمبلی کی موجودگی میں ٹی آر ایس شامل ہوگئے ۔ جنہیں رکن اسمبلی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر ٹاؤن ٹی آر ایس پریسڈنٹ مسٹر راجو دھن ریڈی ایڈوکیٹ‘ پرتاب ریڈی ‘کے نرسمہا ریڈی ‘ محمود انصاری ‘ چاند پاشاہ و دیگر قائدین موجود تھے ۔ مسٹر ایس راجندریڈی نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ مشن بھگیرتا کے تحت گھر گھر نل کنکشن دینے کے چیف منسٹر مسٹر کے سی آر کی اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جنگی خطوط پر کام جاری ہے ۔