نارائن پیٹ میں مسلم ارکان بلدیہ کو تہنیت

نارائن ۔ 15 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ صدر الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی کے مکان واقع دھول پیٹ ، نارائن پیٹ میں مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کے نو منتخبہ مسلم ارکان بلدیہ کی ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ریاستی صدر مسلم ریزرویشن فرنٹ جناب محمد افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر 4 مسلم ارکان بلدیہ وارڈ نمبر 16 کے نو منتخبہ جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ ( آزاد ) وارڈ نمبر 18 کے جناب محمد تقی چاند ، وارڈ نمبر 21 کے جناب تقی چاند پیر اور وارڈ نمبر 5 سے نو منتخبہ محترمہ ترنم بیگم کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی ، اس موقع پر جناب محمد افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ ریاستی صدر مسلم ریزرویشن فرنٹ آندھراپردیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم ریزرویشن فرنٹ کی کوشش کے نتیجہ میں مسلمانوں کو بی سی ای زمرے میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے مسلمانوں کو بی سی سند کی بنیاد پر تحفظات فراہم کرنے پر مسلم نمائندوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اجلاس کی صدارت جناب سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین نے کی ۔ اس اجلاس میں محمد عتیق سابق کونسلر بلدیہ محبوب نگر ، سید مظہرالدین ، میر سیف اللہ ، عبدالقادر ، غلام محی الدین چاند ، شہاب الدین چاند ، محمد غوث ، محمد عارف ، اعجاز مڑکی ، محمد ٹی ایم نذیر احمد نے شرکت کی ۔