نارائن پیٹ میں محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی

نارائن پیٹ /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں گوشت اور ترکاری مارکٹ کی حالت بلدے کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب انتہائی خراب اور ناقابل بیان ہوگئی ہے ۔ ہر طرف کچرے اور گندگی جمع ہوجانے سے تعفن پھیل گیا ہے ۔ مارکٹ میں گوشت اور ترکاری خریدنے کیلئے آنے والے گاہکوں کو راستہ عبور کرنا بھی دشوار ہوگیا ہے ۔ ترکاری و گوشت فروش اسی گندگی کے درمیان بیٹھ کر ترکاری فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ جس سے بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہویگا ہے ۔ روزانہ کچرے کی عدم نکاسی کے سبب مارکٹ کوڑا کرکٹ کے میدان میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ بلدیہ کی جانب سے ترکاری و گوشت فروشوں کے پاس سے روزآنہ طئے بازاری وصولی کی جاتی ہے ۔ لیکن صفائی کے انتظامات کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ حالیہ بارش سے مارکٹ کی حالت ناگفتہ ہوگئی ہے ۔ بلدیہ کے صفائی عملہ کی لاپرواہی سے نہ صرف مارکٹ بلکہ شہر کے دیگر عوامی مقامات بالخصوص قدیم بس اسٹانڈ کمپاونڈ کچرے دان بن گیا ہے ۔ جس سے عوامی صحت کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ قدیم بس اسٹانڈ کے متصل آبادی شاتاواہنا کالونی کے مکینوں اور دوکانداروں نے کئی مرتبہ محکمہ بلدیہ کے اعلی عہدیداروں اور آر ڈی او سے تک نمائندگی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ ارباب مجاز محکمہ بلدے و ڈائرکٹر آف میونسپل اڈمنسٹریشن ، تلنگانہ اور ڈسٹرکٹ کلکٹر سے مطالبہ ہے کہ اس جانب فوری توجہ دے کر اس سلسلے ملیں عملی اقدامات کا فوری آغاز کریں ۔ بصورت دیگر پورے شہر میں وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کا شدید خطرہ لاحق ہے ۔