نارائن پیٹ میں قدیم بس اسٹانڈ سے متصل اراضی پر قبضہ

نارائن پیٹ 2 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر پر آج بلدیہ نارئن پیٹ کی جانب سے قدیم بس اسٹانڈ کامپلکس سے متصل ایک غیر مستقل و عارضی ہوٹل شیڈ کو مستقل بنانے کیلئے تعمیراتی کام جو کل رات بلدیہ کی اجازت کے بغیر راتوں رات تعمیر کی گئی تھی، آج صبح بلدیہ کا عملہ نے اس غیر مجاز تعمیر کو منہدم کردیا۔ قدیم بس اسٹانڈ کے آر ٹی سی کامپلکس کے کرایہ داروں کو بھی غیر مجاز تعمیرات اور قبضوں کو فوری برخواست کرنے کی ہدایت کی بصورت دیگر بلدیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بلدیہ نارائن پیٹ کے پہلے اجلاس میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس آر ریڈی نے کونسل سے اپیل کی تھی کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سخت اقدامات کریں اور غیر مجاز تعمیرات سڑکوں پر قبضوں کو برخواست کیا جائے۔ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے سڑکوں کی توسیع و تعمیر کو انہوں نے ناگزیر قرار دیا تھا اور انچارج کمشنر بلدیہ مسٹر گنگا دھر کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری اثر کے ساتھ غیر مجاز قبضوں اور تعمیراتی کاموں کے خلاف کارروائی کریں ۔ آر ٹی سی کامپلکس قدیم بس اسٹانڈ کے دکاندار کریہ داروں نے آج کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ و چیر مین بلدیہ سے نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دکانوں کے سامنے بنائے گئے عارضی شیڈوں کو منہدم نہ کرنے کی درخواست کی یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ قدیم بس اسٹانڈکی اراضی جو سروے نمبر 108 کی ہے ۔ میئر مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کے نام پر ریکارڈ میں درج ہے جس پر بس اسٹانڈ کا ایک بڑا کمپاونڈ اور ایک مسافرین کیلئے ٹہرنے کیلئے شیڈ پر مشتمل ہے ۔ آر ٹی سی نے اس اراضی پر شاپنگ کامپلکس تعمیر کیا اور کرایہ پر ملگیات دی گئی ہیں۔ بلدیہ نے آج آر ٹی سی نارائن پیٹ کے عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے ملکیت اراضی کے کاغذات بلدیہ میں داخل کرنے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر آر ٹی سی شاپنگ کامپلکس کی تمام تعمیرات ہی غیر قانونی ہوگی اور اس کو منہدم کردیا جائے گذشتہ بلدیہ کے اجلاس میں اس مسئلہ کو رکن بلدیہ وارڈ نمبر 5 محترمہ ترنم بیگم نے اٹھایا تھااور مطالبہ کیا تھا میئر مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کے نام کی اراضی آر ٹی سی سے حاصل کی جائے ۔