نارائن پیٹ۔ 6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر پر کل شام گرج و چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔ اچانک اور غیرموسمی بارش سے فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے سبب برقی مسدود کردی گئی جس سے سارا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ بہت دیر کے بعد برقی بحال کردی گئی۔