نارائن پیٹ /15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الامداد زکواۃ سوسائٹی ، نارائن پیٹ کی جانب سے مستقر کے 210 غریب و نادار بیواؤں میں ماہانہ وظائف کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ وظیفہ کے ساتھ ساتھ اب کی مرتبہ دو غریب لڑکیوں کی شادیوں کیلئے فی کس 6000 چھ ہزار روپئے کے منجملہ 12000 بارہ ہزار روپئے کی بھی اس موقع پر تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا ماڈرن ہائی اسکول میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جناب عبدالکریم تاج کنوینر سوسائٹی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ نارائن پیٹ مستقر کی 210 بیواؤں میں ماہانہ 300 روپئے کے حساب سے جملہ 63000 روپئے کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے اور یہ کام گذشتہ دس سالوں سے خاموشی کیس اتھ جاری ہے ۔ اس تقریب میں معززین شہر الحاج محمد عبدالرحمن الحاج محمد رفیق چاند ، الحاج محمد غوث انجینئیر ، الحاج محمد یسین ، ڈاکٹر محمد ضمیر الدین اور دیگر نے شرکت کی ۔