نارائن پیٹ ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں عید ملاپ تقریب کا جناب محمد امیر الدین ایڈوکیٹ ، رکن اسمبلی بلدیہ نارائن پیٹ کے مکان واقعہ دھول پیٹ میں انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مسٹر ایس آر ریڈی ، رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ناگوراؤ ، ناموجی ایڈوکیٹ ، ریاستی قائد بی جے پی ، مسٹر نندو ناموجی ایڈوکیٹ ، نائب صدرنشین مسٹر یلا دری ، ایس آئی نارائن پیٹ ، جناب محمد عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، گورنمنٹ اسسٹنٹ یلبڈر ، جناب محمد نواز موسی ، سابق رکن بلدیہ مسٹر رمیش گوڑ ، ڈاکٹر نرسمہاریڈی ، مسٹر ماروتی رکن بلدیہ ، مسٹر پرتاب ریڈی ، مسٹر تاج محمد نظیراحمد ، مسٹر جی سدھاکر سابق صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی ، مسٹر رکن بلدیہ ، مسٹر مہیش کمار گوڑ ایڈوکیٹ و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر ایس آر ریڈی نے کہا کہ عید ملاپ تقاریب قومی یکجہتی و ہندو مسلم اتحاد کا ایک بہترین ذریعہ اور علامت ہے ۔ انہوں نے نارائن پیٹ کی ترقی و فلاح و بہود کیلئے تمام افراد کو بلالحاظ پارٹی وابستگی حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر جناب محمد امیر الدین ایڈوکیٹ رکن بلدیہ و برادران نے رکن اسمبلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی ۔ اس موقعہ پر مسرز محمد عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، محمد نواز موسی ، رمیش گوڑ اور ڈاکٹر کے نرسمہاریڈی نے بھی مخاطب کیا ۔ جناب محمد عارف ، محمد غوث انپور ، محمد وسیم انپور نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ مہمانوں کو جس میں ہندو مسلم احباب کثیر تعداد میں شرکت کی تھی ۔ شیرخورمہ سے تواضع کی گئی ۔ جناب محمد عارف انپور کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔