نارائن پیٹ /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں عیدالاضحی کے موقع پر عیدگاہ کے باہر ایس آئی او نارائن پیٹ کی جانب سے کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف فنڈ وصول کیا گیا جس میں مسلمانان نارائن پیٹ کے علاوہ عید کی مبارکباد دینے کیلئے آنے والی سیاسی قائدین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس مہم میں یونٹ پریسیڈنٹ نارائن پیٹ محمد انور پٹیل ، محمد ظہیرالدین ، سابق صدر ضلع ارشد فیصل ریجنل پریسیڈنٹ و دیگر نے حصہ لیا ۔ محمد انور پٹیل یونٹ پریسیڈنٹ نے بتایا کہ عیدگاہ میں کشمیر ریلیف فنڈ تقریباً پندرہ ہزار 15000 رپوئے وصول ہوئے ۔ اس کے علاوہ اہل خیر حضرات سے علحدہ علحدہ ملاقاتوں کے ذریعہ بھی ریلیف فنڈ وصول کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ عیدگاہ کے قریب نصب کردہ بلدیہ کے شامیانے میں موجود سیاسی قائدین جن میں قابل ذکر مسرز کے شیوکمار ریڈی ، انچارج حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ ٹی آر ایس پارٹی ، ڈاکٹر بی نرسمہا ریڈی ، جی سدھاکر ، سداشیو ریڈی کے علاوہ بی جے پی قائدین مسرز نندوناموجی ایڈوکیٹ ، نائب صدرنشین بلدیہ ، ڈی ایس پی نارائن پیٹ مسٹر پی سرینواس ریڈی نے بھی ریلیف فنڈ میں اپنے گرانقدر عطیہ جمع کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ جمع شدہ ریلیف فنڈ مرکز جماعت اسلامی ہند دہلی روانہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے اہل خیر حضرات سے ایس آئی او نارائن پیٹ کے مقامی ذمہ داروں کے پاس ریلیف فنڈ جمع کروانے کی اپیل کی ۔ تفصیلات کیلئے 9032165596/ 9440832742 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔