نارائن پیٹ /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب حافظ سید شاہ عنایت اللہ حسینی جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ کولم پلی کے بموجب حضرت ممدوحؒ کی 540 ویں عرس تقاریب کا 19 اور 20 مارچ بروز جمعرات و جمعہ حسب عملدرآمد قدیم شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آئے گا ۔ 19 مارچ شب 10 بجے جلسہ عظمت اولیاء محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں سید شاہ عارف اللہ حسینی سجادہ نشین گوگی شریف ، سید شاہ صغیراللہ شاہ ، الحاج اسحاق احمد قادری ، وٹے پلی حیدرآباد اور دیگر علماء کرام ، سجادگان و مشائخین عظام شرکت کریں گے ۔ 20 مارچ کو بعد نماز فجر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی و تقسیم برکات ہوں گے ۔ جناب سید شاہ حفیظ اللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ ، عرف تقاریب کی نگرانی کریں گے ۔