نارائن پیٹ میں طلبہ کیلئے آج دینی مقابلہ کا اہتمام

نارائن پیٹ ۔3جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انور پاشاہ صدر مقامی ایس آئی او نارائن پیٹ یونٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں اطلاع دی ہیکہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نارائن پیٹ یونٹ کی جانب سے دہم تا ڈگری کے طلباء و طالبات کیلئے جو کسی بھی زبان ( تلگو ‘ انگریزی ‘ اردو ) سے واقف ہوں وہ 4جولائی بروز ہفتہ ٹھیک 2.30 بجے دوپہر ماڈرن اسکول نارائن پیٹ میں منعقد شدنی تحریری مقابلہ بعنوان ’’ واقعہ جنگ بدر ۔ اسلامی تاریخ کے آئینہ میں ‘‘ میں شرکت کرتے ہوئے مقابلہ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ اس میں کامیاب اول مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ایک ہزار (1000/-) روپئے اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو پانچ سو روپئے (500)نقد انعام سے نوازا جائے گا ۔ خواہشمند طلباء وطالبات اپنا نام 9866428495 ‘ 9440832742 ‘ 9032165596 پر ربط پیدا کرتے ہوئے درج کرواسکتے ہیں ۔ انعامات 5جولائی بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد حاجی خان پیٹ میں منعقد شدنی خطاب عام میں دیا جائے گا ۔ اس موقع پر محمد ارشد فیصل ( ZAC ممبر ایس آئی اور تلنگانہ ) برادر محمد نصیر الدین ‘ برادر محمد اشرف ‘ بردار محمد آصف و دیگر موجود تھے ۔