نارائن پیٹ /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء کی فیس باز ادائیگی کی فی الفور اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نارائن پیٹ میں طلباء تنظیم اے بی وی پی کی جانب سے آج راستہ روکو احتجاج منظم کیا گیا ۔ نارائن پیٹ میں چوراہا ویرساورکر چوک پر دھرنا اور راستہ روکو احتجاج میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ جس کے سبب ایک گھنٹے سے زائد اس مصروف چوراہے پر ٹریفک معطل رہی ۔ آج نارائن پیٹ میں بازار کا دن ہے ۔ اس دھرنے اور راستہ روکو احتجاج سے عوام اور ٹریفک کو شدید مشکلات پیش آئی ۔ قبل ازیں ایک ریالی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس کی قیادت مہیش کمار ، اے بی وی پی لیڈر نے کی ۔ سی پی آئی ایم ایل کی جانب سے بھی ایک موٹر سائیکل ریالی نکالی گئی ۔ قبل ازیں سی پی آئی ایم ایل اور اے بی وی پی کی جانب سے شہر کے تمام کالجوں میں طلباء کا کلاسوں میں بائیکاٹ کروایا گیا ۔ ان کے مطالبات میں طلباء کی فیس بازادائیگی کی جلد از جلد اجرائی ، انکم سرٹیفکیٹ اور کاسٹ سرٹیفکیٹ کی اجرائی میں نرمی وغیرہ شامل ہیں۔