نارائن پیٹ /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی گندے انوسویا چیرپرسین بلدیہ نارائن پیٹ نے شہر کے وارڈ نمبر 11 اور 12 میں سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لیکر سڑکوں کی صفائی کی ۔ وارڈ کونسلر بی جے پی کارکن ، ارکان محلہ نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا اور سڑکوں گلیوں کی جھاڑو لیکر صفائی انجام دی ۔ شریمتی گندے انوسویا چیرپرسن نے بعد ازاں اہلیان محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی صحت کیلئے ضروری ہے ۔ بھارت کو صحتمند رکھنا ہے تو ہم اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا ۔ کیونکہ گاؤں معاشرہ اور سماج کی بنیاد ہے ۔ کونسلر شریمتی گوتمی سوامی نے کہا کہ نریندر مودی وزیر اعظم نے جو بنیادی کام شروع کیا ہے اس کو آگے بڑھانے کیلئے ہر فرد کو کمر کسنے کی ضرورت ہے ۔