نارائن پیٹ میں شدید گرمی کی لہر

نارائن پیٹ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں جاری گرمی کی لہر اور شدید دھوپ سے عوام کافی پریشان ہیں ۔ نارائن پیٹ و اطراف مقامات میں دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر رہا ہے ۔ جس کے سبب تجارتی سرگرمیاں ہیں دوپہر کے اوقات میں بازاروں میں چہل پہل میں کمی اور سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں ۔ شدید گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبار کے کاروبار زوروں پر ہیں ۔ کولروں کی فروخت میں اضافہ نوٹ کیا گیا ۔ لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔