نارائن پیٹ۔/19 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ طوفان کے سبب نارائن پیٹ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے باعث وبائی امراض اور سردی زکام کی شکایت عام ہوگئی ہے۔ صبح کی اولین ساعتوں اور سرِ شام سرد ہواؤں کا سلسلہ پچھلے تین دنوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے عوام گھروں میں بند رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں چنانچہ بازاروں میں چہل پہل میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں لوگوں کو گھروں کے روبرو آگ تاپتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔
نارائن پیٹ میں بلدی انتخابات کے پیش نظر محفوظ نشستوں کیلئے سروے
نارائن پیٹ۔/19 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سریش کے پریس نوٹ کے بموجب مئی؍ جون 2019 میں مجوزہ بلدی انتخابات کے پیش نظر نارائن پیٹ بلدی حدود میں واقع تمام وارڈوں میں ذات کی بنیاد پر سروے کیا جارہا ہے تاکہ رائے دہندوں کی تعداد کی بنیادپر کونسلروں کی نشستوں کو محفوظ زمروںمیں تقسیم کیا جاسکے۔ رائے دہندوں کو ایس سی، ایس ٹی ، بی سی اور خواتین کی بنیاد پر سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے سرکاری کارندوں سے سروے کے موقع پر تعاون کرنے کی اپیل کی۔